ہربھجن کی گالیوں نے گولیوں کی طرح رائیڈو کا سینہ چھلنی کردیافیلڈ میں رو پڑے

محسوس ہورہاتھا کہ دونوں میں ہاتھا پائی ہوجائے گی لیکن پھر ہربھجن نے جذبات قابو میں رکھے


Sports Desk May 03, 2016
محسوس ہورہاتھا کہ دونوں میں ہاتھا پائی ہوجائے گی لیکن پھر ہربھجن نے جذبات قابو میں رکھے:فوٹو : فائل

رائزنگ پونے سپر جائنٹس سے میچ میں ممبئی انڈینز کے امباتی رائیڈو ساتھی کھلاڑی ہربھجن سنگھ کی گالیوں پر رو پڑے، آف اسپنر کی گیند کو تیواڑی نے باؤنڈری کی راہ دکھائی۔

موجود امباتی نے ڈائیو لگائی مگر گیند ان کے ہاتھوں سے ٹکرا کر باؤنڈی پار کرگئی اس پر ہربھجن غصے میں آگئے، انھوں نے وہیں سے فیلڈر کو کھری کھری سنا دیں۔ جس پر امباتی غصے سے ان کی جانب بڑھے اس پر ہربھجن نے بھی پیشقدمی کی، محسوس ہورہاتھا کہ دونوں میں ہاتھا پائی ہوجائے گی لیکن پھر ہربھجن نے جذبات قابو میں رکھے اور قریب جاکر امباتی کا غصہ ٹھنڈا کرنا چاہا مگر انھوں نے معافی قبول نہیں کی، اس وقت ان کی آنکھوں میں آنسو صاف دکھائی دے رہے تھے، وہ اسی حالت میں اپنی فیلڈنگ پوزیشن پر واپس لوٹ گئے۔

مقبول خبریں