نیویارک کی فضا میں جگمگاتے ہوئے ’’ایل ای ڈی‘‘ کبوتروں کا راج

ایل ای ڈی لائٹس لگے 2 ہزار کبوتروں نے 30 منٹ تک فضا میں پرواز کرکے ہرطرف روشنی بکھیردی۔


ویب ڈیسک May 07, 2016
ایل ای ڈی لائٹس لگے 2 ہزار کبوتروں نے 30 منٹ تک فضا میں پرواز کرکے ہرطرف روشنی بکھیردی۔

امریکی شہر میں ایل ای ڈی لائٹس لگے کبوتروں نے 30 منٹ فضا میں پرواز کرکے ہر طرف روشنی بکھیر دی۔

امریکی شہر نیو یارک میں 2 ہزار کبوتروں کی ٹانگوں پر چھوٹی چھوٹی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئیں اور ان کو فضا میں چھوڑ دیا گیا۔ گروپوں میں پرواز کرتے ان کبوتروں نے ہر طرف فضا میں روشنی بکھیر دی۔ 30 منٹ تک ان کی پرواز دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر جمع ہو گئی۔

یہ تمام کبوتر نیو یارک کے رہائشی شہری کے پالے ہوئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ 12 جون تک وہ ہر ویک اینڈ پر کبوتروں کو ہوا میں یوں ہی چھوڑے گا۔

مقبول خبریں