سچن بے بی نے ساتھی کو مشکل میں ڈال دیا

راہول اوپننگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالے ہوئےہیں توسچن بےبی مڈل آرڈر میں ٹیم کےاستحکام کاباعث بن رہے ہیں۔


Sports Desk May 12, 2016
راہول اوپننگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالے ہوئےہیں توسچن بےبی مڈل آرڈر میں ٹیم کےاستحکام کاباعث بن رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

رائل چیلنجرز بنگلور میں شامل سچن بے بی کے نام نے ان کے اپنے ساتھی کھلاڑی لوکیش راہول کو مشکل میں ڈال دیا، دونوں رواں سیزن میں اپنی ٹیم کیلیے اہم ثابت ہوئے ہیں۔

جہاں راہول اوپننگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں وہیں پر سچن بے بی مڈل آرڈر میں ٹیم کے استحکام کا باعث بن رہے ہیں، تاہم ان کے نام کا آخری حصہ 'بے بی' لوگوں کی توجہ کا باعث بنتا اور اسی نے لوکیش راہول کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔

لوکیش راہول کہتے ہیں کہ ہم ایئر پورٹ پر تھے جب میں نے کہا کہ 'بے بی میرا بیگ پکڑنا' اس پر قریب سے گزرنے والی 2 خواتین نے مجھے انتہائی غصے سے گھور کر دیکھا، اس سے مجھے سبق مل گیا کہ عوامی مقامات پر سچن کو بے بی کہہ کر نہ بلاؤں۔

مقبول خبریں