بھارتی اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی صلاحیتوں پر نازاں

اپنی حکمت عملی سے حریف ٹیموں کی پلاننگ پر پانی پھیر دیتا ہوں، ویرات کوہلی


Sports Desk May 16, 2016
اپنی حکمت عملی سے حریف ٹیموں کی پلاننگ پر پانی پھیر دیتا ہوں، ویرات کوہلی۔ فوٹو: فائل

بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی اپنی صلاحیتوں پر ناز کرنے لگے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے اپنی قابلیت پر اب پہلے سے زیادہ اعتماد ہے، اپنی حکمت عملی سے حریف ٹیموں کی پلاننگ پر پانی پھیر دیتا ہوں، وہ چارہ ڈال کر سمجھتے ہیں کہ میں بے وقوفی کرتے ہوئے ان کے جال میں پھنس جاؤں گا۔

رائل چیلنجرز بنگلور کپتان ویرات کوہلی نے گجرات لائنز کے خلاف سنچری اسکور کی، یہ ان کی رواں سیزن میں تیسری تھری فیگر اننگز ہیں، انہوں نے55بالز پر109رنز بنائے تھے۔ کوہلی کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حریف ٹیمیں میرے لیے آؤٹ سائیڈ آف اسٹمپ جال بچھاتی اور اسٹریٹ باؤنڈری پر دو فیلڈرز کھڑے کرتی ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ میں بیوقوفی کروں گا، اس موقع پر آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ حریف سائیڈ آف سے کیا چاہ رہی ہے، وہ کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ آپ20بالز پر 15رنز بنائیں اور وکٹ پر سیٹ ہو جائیں مگر بھی ان کی چال کو بھانپ لیتا ہوں۔

اس لیے آغاز نہایت احتیاط سے کرتے ہوئے پہلی25 , 20 بالز پر سنگلز بنانے کو برا نہیں سمجھتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ اگلی15گیندوں پر میں40،45 رنز بنا سکتا ہوں، اب مجھے اپنی صلاحیتوں پر زیادہ اعتماد ہو گیا ہے کہ میں آخری اوورز میں چھکے جڑ سکتا اور گیپ میں سے گیند کو باؤنڈری کی سیر کرا سکتا ہوں۔

مقبول خبریں