آئی پی ایل میچ کے دوران میدان میں کتا گھس آیا کھیل روکنا پڑ گیا

پونے کی اننگز کی پہلے ہی اوور میں کتے نے میدان میں انٹری دی۔


Sports Desk May 18, 2016
پونے کی اننگز کی پہلے ہی اوور میں کتے نے میدان میں انٹری دی۔ فوٹو: فائل

دہلی ڈیرڈیولز اور رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے درمیان میچ کے دوران فیلڈ میں کتا گھس آیا جس کی وجہ سے کھیل کچھ دیر کے لیے رکا رہا۔

پونے کی اننگز کی پہلے ہی اوور میں کتے نے میدان میں انٹری دی جب کہ اسے پکڑنے کے لیے دوگرائونڈ مین بھی اس کے پیچھے بھاگے، تماشائیوں نے تالیاں بجاکر اس کتے اور گرائونڈ مین کے مقابلے کی داد دی، اس دوران ناتھن کولٹر نیل نے بھی کتے کو فیلڈ سے باہر کا راستہ دکھانے کی اپنی سی کوشش کی، بڑی مشکل سے اس کو باہر لے جایا جاسکا جس کے بعد دہلی کے ظہیر خان نے پہلے اوور کی آخری گیند پھینکی۔

مقبول خبریں