سندھ  کا بجٹ عوام دشمن ہے جس میں شہری علاقوں کو مکمل نظر انداز کیا گیا فاروق ستار

سندھ حکومت کے نئی مالی سال کے بجٹ کے خلاف  بھرپور عوامی احتجاج کریں گے، رہنما ایم کیو ایم


ویب ڈیسک June 12, 2016
سندھ حکومت کے نئی مالی سال کے بجٹ کے خلاف  بھرپور عوامی احتجاج کریں گے، رہنما ایم کیو ایم ، فوٹو؛ ایکسپریس/ فائل

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام دشمن ہے جس میں شہری علاقوں کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔

ایکسپریس سے خصوصی بات کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام دشمن ہے جس میں شہری علاقوں کومکمل نظرانداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے اس عمل کے خلاف ایم کیوایم بھرپورعوامی احتجاجی کرے گی جب کہ عوام کے ساتھ وفاق اورسندھ میں ایک جیسا سلوک حیرت انگیز ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت کی تجاویز آنے کے بعد سائیں سرکار کو مجبور کرے گی کہ وہ اپنی غلط پالیسیوں سے عوام کا جینا حرام نہ کریں اور اگر حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتی تو اپنی غلط پالیسیوں سے ان پرمزیدعذاب مسلط نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ رواں مالی سال کا بجٹ اعداد وشمار کا گورکھ دھندا ہے جسے ایم کیوایم مسترد کرتی ہے ۔

مقبول خبریں