فلوریڈا کے ہم جنس پرست کلب پر فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت عمر متین کے نام سے ہوگئی

29 سالہ عمرمتین فلوریڈا کے شہر پورٹ سینٹ لوسی کا رہائشی تھا


ویب ڈیسک June 12, 2016
29 سالہ عمرمتین فلوریڈا کے شہر پورٹ سینٹ لوسی کا رہائشی تھا

KARACHI: امریکی ریاست فلوریڈا کے ہم جنس پرست کلب پر فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت عمر متین صدیقی کے نام سے ہوگئی۔

آرلینڈو کے ہم جنس پرست کلب پر فائرنگ کرنے والے عمر متین صدیقی کے والدین کا تعلق افغانستان سے ہے اوراس کی عمر 29 سال تھی جو پورٹ سینٹ لوسی کا رہائشی تھا،وہ نیویارک میں پیدا ہوا اورنیو جرسی کی رہائشی خاتون سے شادی کی۔ عمر متین کے والد کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے کے ارادے کا علم نہیں تھا کہ وہ اس طرح کی کارروائی کرے گا تاہم اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، پوری امریکی قوم کی طرح میں بھی اس سانحے پر سوگوار ہوں۔

واضح رہے کہ آرلینڈو کے ہم جنس پرست نائٹ کلب پر عمر متیں کے فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں