قومی سپرایٹ ٹوئنٹی 20 میں سلیکشن کا طریقہ کارتبدیل

کرکٹرز کا انتخاب پی ایس ایل کی طرز پر ڈرافٹ سسٹم کے ذریعے کرنے کا فیصلہ


Sports Reporter June 15, 2016
پلیئرز صرف اپنے علاقوں سے منسوب ٹیموں میں شمولیت کے پابند نہیں ہونگے فوٹو: فائل

لاہور: کرکٹرز کا انتخاب پی ایس ایل کی طرز پر ڈرافٹ سسٹم کے ذریعے ہوگا،ریجنل صدور کے نامزد کردہ کپتان اور کوچ کو اسکواڈ تشکیل دینے کا حق ہوگا، ڈومیسٹک ایونٹ کا انعقاد ستمبر میں متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں امریکی فٹبال کی طرز پر ڈرافٹ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا جس میں مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کھلاڑیوں کو ٹیمیں باری باری منتخب کرتی ہیں، یوں تمام اسکواڈز کو متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے، فیصل آباد میں منعقدہ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں بھی ٹیمیں اسی انداز میں تشکیل دی گئی تھیں، گذشتہ دنوں گورننگ بورڈ کے اجلاس میں آئندہ محدود اوورز کی تمام کرکٹ میں بھی یہی طریقہ کار اختیار کرنے کی منظوری دیدی گئی، یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ قومی سپرایٹ ٹوئنٹی 20 میں بھی پی ایس ایل کی طرح ڈرافٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائیگا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پلیئرز صرف اپنے علاقوں سے منسوب ٹیموں میں شمولیت کے پابند نہیں ہوں گے اور پی ایس ایل کی طرز پر کسی بھی ریجن کی نمائندگی کر سکیں گے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کی انگلینڈ سے واپسی پر سپر ایٹ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کا انعقاد متوقع ہے، امکان یہی ہے کہ قومی سطح کے یہ مقابلے ستمبر میں شیڈول کیے کپتانوں کا انتخاب ریجنل صدور کریں گے، قومی سلیکشن کمیٹی کرکٹرز کی فہرست تیار کرے گی، اس پول سے کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار کپتان اور کوچز کے پاس ہوگا جائیں گے جس کے ساتھ ہی ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز ہوجائے گا۔

مقبول خبریں