مناف پٹیل نے آئی پی ایل کنٹریکٹ حاصل کرنے کیلیے عمر کم ظاہر کی شین وارن

مناف پٹیل نے تسلیم کیا کہ وہ اصل میں 35 برس کے ہیں مگر ان کی آئی پی ایل عمر صرف 29 برس ہے، شین وارن


Sports Desk June 23, 2016
مناف پٹیل نے تسلیم کیا کہ وہ اصل میں 35 برس کے ہیں مگر ان کی آئی پی ایل عمر صرف 29 برس ہے، شین وارن۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے دعویٰ کیا کہ مناف پٹیل نے انڈین پریمیئر لیگ کنٹریکٹ حاصل کرنے کیلیے اپنی عمر کم ظاہر کی تھی۔

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلے ون ڈے کے موقع پر کمنٹری کرتے ہوئے شین وارن نے کہا کہ جب میں نے مناف پٹیل سے ان کی عمر کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا کہ میں آپ کو اپنی اصل عمر بتاؤں یا آئی پی ایل والی، بعد میں انھوں نے تسلیم کیا کہ وہ اصل میں 35 برس کے ہیں مگر ان کی آئی پی ایل عمر صرف 29 برس ہے۔

مقبول خبریں