ڈیل اسٹین نے فرصت کے لمحات میں ’سرفنگ‘ کا شوق پورا کر ڈالا

پروٹیز پیسر فرصت کے لمحات سے بھرپور لطف اٹھانے کے عادی ہیں۔


Sports Desk July 11, 2016
پروٹیز پیسر فرصت کے لمحات سے بھرپور لطف اٹھانے کے عادی ہیں۔ فوٹو: فائل

تجربہ کار جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ان دنوں کیریبئن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں۔

مقامی فرنچائز جمیکا تلاواز نے ان کی خدمات ایونٹ کیلیے حاصل کی ہیں لیکن پروٹیز پیسر فرصت کے لمحات سے بھرپور لطف اٹھانے کے عادی ہیں، انہوں نے میچز کے دوران آنے والے وقفے کو غنیمت خیال کرتے ہوئے باربا ڈوس کے ساحل پر 'سرفنگ' کرنے کا اپنا شوق بھی پورا کر ڈالا ، ان کی ٹیم اب پیر کو ٹرائیڈینٹس سے بر سر پیکار ہوگی۔

مقبول خبریں