شانگلہ میں پراسراربیماری سے ایک ہی خاندان کے7 بچے جاں بحق

بچوں کی عمریں 6 ماہ تا3 سال ہیں، تفصیلات آنے پرآگاہ کیا جائیگا، ڈی ایچ او شانگلہ


Numainda Express August 02, 2016
بچوں کی عمریں 6 ماہ تا3 سال ہیں، تفصیلات آنے پرآگاہ کیا جائیگا، ڈی ایچ او شانگلہ:۔فوٹو؛ فائل

شانگلہ کے علاقہ لیلونئی میں ایک ہی خاندان کے7 بچے پراسرار بیماری سے تین ماہ کے دوران جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 روز کے دوران 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال شاہ اور دیگر کے بچے پراسرار بیماری سے فوت ہورہے ہیں تاہم بیماری کونسی ہے اس کا پتہ ابھی نہیں چل سکا ہے۔

شانگلہ کے علاقہ لیلونئی میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایک ہی خاندان سے 7 بچے جبکہ 3 دنوں کے دوران 2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ بچوںکی عمریں 6 ماہ تا 3 سال کے درمیان ہیں۔

مقبول خبریں