وسیم اختر کو میئر کراچی کے انتخابات میں شرکت کی اجازت مل گئی

کوئی اعتراض نہیں کہ وسیم اختر انتخاب میں حصہ لیں، عدالت


ویب ڈیسک August 05, 2016
ریٹرنگ افسر چاہے تو وہ وسیم اختر کو بلا سکتے ہیں، اے ٹی سی. فوٹو: فائل

عدالت نے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کو شہر کے میئر کے لئے ہونے والے انتخابات میں شرکت کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کے انتخابات میں شرکت سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ اس موقع پر عدالت نے ریماکس دیئے کہ کوئی اعتراض نہیں کہ وسیم اختر انتخاب میں حصہ لیں، ریٹرنگ افسر چاہے تو وہ وسیم اختر کو بلا سکتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وسیم اخترکوجیل میں بی کلاس فراہم کرنے کاحکم

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر مختلف مقدمات میں جیل کسٹڈی میں ہیں اور انھوں نے کراچی کے میئر کے لئے انتخابی عمل میں شرکت کی اجازت کے لئے استدعا کر رکھی تھی۔

 

مقبول خبریں