ٹریول ایجنٹ کی دھوکے بازی کے شکار پاکستانی کی سعودی عرب میں خودکشی

شاہد اقبال نے سعودی عرب جانے کے لیے ٹریول ایجنٹ کو لکاھون روپے دیئے لیکن اسے 2 ماہ بعد ہی فارغ کردیا گیا


ویب ڈیسک August 08, 2016
شاہد اقبال کے لواحفین نے حکومت سے جعلساز ٹریول ایجنٹ کے خلاف کارروائی اور مرحوم کی لاش وطن واپس لانے کے لئے مدد کی اپیل کی ہے، : فوٹو : ایکسپریس

نواحی گاؤں مٹور کے رہائشی شخص نے ٹریول ایجنٹ کے دھوکے سے دلبرداشتہ ہوکر سعودی عرب میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کہوٹہ کے نواحی گاؤں نارہ مٹور کا رہائشی شاہد اقبال 2 ماہ قبل ٹریول ایجنٹ کے ذریعے سعودی عرب گیا تھا۔ ٹریول ایجنٹ نے شاہد اقبال کو ماہوار 12 سو ریال نوکری کا بتایا لیکن سعودی عرب پہنچ کر اس کی تنخواہ 7 سو ریال مقرر کی گئی اور 2 ماہ بعد اسے وطن واپسی کا کہہ دیا گیا۔ جس پر شاہد اقبال نے سعودی عرب میں ہی خود کشی کرلی۔

شاہد اقبال 4 بچوں کا باپ تھا اورجب اس کی موت کی خبر اس کے اہل خانہ تک پہنچی تو گھرمیں کہرام مچ گیا۔ شاہد اقبال کے لواحقین نے حکومت سے ٹریول ایجنٹ کے خلاف کارروائی اورشاہد اقبال کی میت وطن لانے کے لئے مدد کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں روز گار کے لیے جانے والے لاکھوں غیر ملکی تارکین مقامی کمپنیوں کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے انتہائی پریشان ہیں جن میں ہزاروں پاکستانی بھی شامل ہیں۔
string(2) "US" bool(true)

مقبول خبریں