شادی کا ابھی دور دور تک امکان نہیں سلمان خان

شادی کے بعد کے جسمانی تعلقات پر یقین رکھتا ہوں، بالی ووڈ سپر اسٹار


ویب ڈیسک August 08, 2016
شادی کے بعد جنسی تعلقات پر یقین رکھتا ہوں، بالی ووڈ سپر اسٹار۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہےکہ شادی کے بعد کے جسمانی تعلقات پر یقین رکھتا ہوں جب کہ شادی ابھی میری زندگی سے کوسوں دور ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان فلم نگری کے صف اول کے کنوارے اداکار ہیں جو متعدد معاشقوں کے بعد بھی اب تک شادی نہیں رچا سکے ہیں جب کہ گزشتہ کئی دنوں سے سلو میاں کی رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر سے شادی کی خبریں گرم ہیں جس پر سلو میاں بھی اپنی شادی کی خبروں سے تنگ ہیں اور اپنی شادی کو قومی مسئلہ بھی قرار دے چکے ہیں تاہم اب ایک بار پھر انہوں نے اپنی شادی کی خبروں پر لب کشائی کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:شادی کی خواہش تو ہے، سلمان خان

اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ''فریکے علی'' کی پروموشن تقریب میں شادی کے سوال پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد کے جسمانی تعلقات پر یقین رکھتا ہوں تاہم ابھی میری شادی نہیں ہوئی ہے تو اس طرح کی خواہش اور شادی دونوں ہی میری زندگی سے کوسوں دور ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار سلمان خان اور رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر سے رواں سال شادی کی خبریں زبان زد عام ہیں۔

مقبول خبریں