سانحہ کوئٹہ کراچی سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات

ایس ایچ اوز علاقہ گشت اور دیگر سیكیورٹی اقدامات كی نگرانی كریں اورانٹیلی جینس كو بڑھایا جائے، آئی جی سندھ


ویب ڈیسک August 08, 2016
ایس ایچ اوز علاقہ گشت اور دیگر سیكیورٹی اقدامات كی نگرانی كریں اورانٹیلی جینس كو بڑھایا جائے، آئی جی سندھ، فوٹو؛ فائل

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سانحہ کوئٹہ کے تناظر میں کراچی سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

ترجمان سندھ پولیس كی جانب سے جاری اعلامیے كے مطابق آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے كہ ایس ایچ اوز علاقہ گشت اور دیگر سیكیورٹی اقدامات كی نگرانی كریں اورانٹیلی جینس كو بڑھایا جائے، خفیہ معلومات كو بروقت شیئر و فالو كیا جائے۔ انہوں نےکہا کہ صوبے بھر میں رینڈم اسنیپ چیكنگ، ریكی نگرانی كو مزید سخت كیا جائے اوردیگر صوبوں سے سندھ میں داخل اور جانے والے راستوں پر ناكہ بندی اور سرچنگ سخت كی جائے۔ آئی جی سندھ نے ہدایات جاری كی ہیں كہ ضلعی ایس ایس پیز، ایس ڈی پی اوز علاقوں میں سیكیورٹی اقدامات وصورتحال كی مانیٹرنگ كو یقینی بنائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکا

دوسری جانب كراچی پولیس چیف مشتاق احمد مہر نے كوئٹہ بم دھماكے تناظر میں تما م زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز سمیت علاقہ ایس ایچ اوز كو احكامات دیئے ہیں كہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود اسكولز، مساجد، امام بارگاہوں ، عدالتوں اور كاروباری مراكز پر سخت سیكیورٹی كا بندبست كریں۔

مقبول خبریں