بھارتی اینٹی ٹینک مائنز نالہ ڈیک میں بہہ کر پاکستان آ گئی حکام نے تحویل میں لے لیا

مقامی آبادی کی اطلاع پر پولیس نے 14 پاؤنڈ وزنی اینٹی ٹینک مائنز تحویل میں لے لی۔


Numainda Express August 10, 2016
مقامی آبادی کی اطلاع پر پولیس نے 14 پاؤنڈ وزنی اینٹی ٹینک مائنز تحویل میں لے لی۔ فوٹو: فائل

نالہ ڈیک میں بھارت کی طرف سے آنے والے پانی کے تیز بہاؤ میں 14 پاؤنڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائنز بہہ کر نالہ ڈیک کے کنارے بسنے والے گا ئوں چک مچھانہ میں آ گئی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مائنز کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ مقامی افراد نے اینٹی ٹینک مائنز کو چک مچھانہ کے قریب ریت پر پڑی دیکھ کر مقامی پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس اور بم اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مائنز کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

مقبول خبریں