لاہورمیں شہریوں کو لوٹنے والا جعلی میجر گرفتار

جعلی میجر کی شناخت طاہر کے نام سے ہوئی ہے اوراسلام آباد میں پراپرٹی ڈیلر ہے، انچارج انویسٹی گیشن


August 13, 2016
ملزم کی شناخت طاہر سے ہوئی ہے اوراسلام آباد میں پراپرٹی ڈیلر ہے جبکہ لاہور میں میجر کی وردی پہن کر پیسے بٹورتا تھا، انچارج انویسٹی گیشن : فوٹو :فائل

اسلام آباد میں پراپرٹی ڈیلر اور لاہور میں جعلی وردی پہن کر عوام سے پیسے بٹورنے والا جعلی میجر گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی چھاؤنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو میجر بتانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق جعلی میجر کی شناخت طاہر سے ہوئی ہے اور اسلام آباد میں پراپرٹی ڈیلر ہے۔ جبکہ ملزم طاہر لاہور میں وردی کا رعب ڈال کر لوگوں سے پیسے بٹورتا تھا۔

انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ جعلی میجر طاہر آرمی کی وردی پہن کرشہریوں پر رعب ڈالتا تھا اور خود کو میجر شناخت کروا کر پیسے وصول کرتا تھا ، گرفتاری کے وقت بھی ملزم نے جعلی وردی پہن رکھی تھی۔ ملزم کے خلاف نوسربازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

مقبول خبریں