فلم کے بعد ڈرامہ بھی تباہی کا شکار ہورہا ہےفاطمہ ثریا بجیا

ماضی میں بنا رنگ و نسل لوگ سینما گھر اور تھیٹر دیکھنے آیا کرتے تھے اب انھیںنسلوں زبانوں میں بانٹ دیا گیا ہے۔


Showbiz Reporter December 05, 2012
پاکستان کے موجودہ حالات نے عوام کو منتشر کر دیا ہے،فاطمہ ثریا بجیا۔ فوٹو : فائل

پاکستان کی معروف ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجییا کا کہنا ہے اس وقت ہر چیز تباہی کا شکار ہے کس کو بچائیں اور کس کو تباہ ہونے دیں سمجھ نہیں آتا پاکستان کی فلم اوراب ڈرامہ بھی تباہی کا شکار ہے پاکستان کے موجودہ حالات نے عوام کو منتشر کر دیا ہے۔

یہاں ہر آدمی دوسرے سے خوف کھا رہا ہے ماضی میں بنا رنگ و نسل لوگ سینما گھر اور تھیٹر دیکھنے آیا کرتے تھے اب انھیںنسلوں زبانوں میں بانٹ دیا گیا ہے۔ میں ان حالات کو مدت سے دیکھ رہی ہوں اب اس پر ڈرامہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی شوٹنگ پاکستان کے مختلف شہروں میں کی جا ئیگی ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایند ہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کے عوام ایک جیسے حالات سے تنگ آچکی ہے اور اب تبدیلی کے خواہاں ہیں ۔

2

مکمل کہانی موجودہ صورتحال کے گرد گھومے گی ہمارے نئے لکھنے والوں کوچاہیے کہ وہ بھی اس موضوع پر ڈرامے لکھیں ایک قلمکار معاشرے میں تبدیلی لاسکتا ہے انھوں نے کہا کے اردو زبان کی بقا کے لیے اس ملک کو بچانا ہوگا اردو اولیا کی زبان ہے آج ہمارے ہاں غلط اردو کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے نوجوان اس بات پر توجہ دیں اور معیاری کام کریں شہرت دینا خدا کے اختیار میں ہے ۔

مقبول خبریں