سوناکشی کے محنتی ہونے پرمجھے بہت فخرہے شتروگن سنہا

سوناکشی بہت محنت اوروفاداری کے ساتھ کام کرتی ہیں، لیجنڈ اداکار


ویب ڈیسک August 26, 2016
سوناکشی بہت محنت اوروفاداری کے ساتھ کام کرتی ہیں، لیجنڈ اداکار فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار شتروگن سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا بہت محنتی ہیں جس پر انہیں بہت زیادہ فخر ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں فلم "دبنگ" سے نام کمانے والی اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی نئی آنے والی فلم "اکیرا" میں ایکشن سے بھر پوراداکاری کرتے نظر آئیں گی جب کہ ان کے والد شتروگن سنہا بیٹی کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہیں جن کا کہنا ہے کہ سوناکشی بہت محنت اور وفاداری کے ساتھ کام کرتی ہیں جس کے باعث انہیں اپنی بیٹی پر بہت فخر ہے۔

شتروگن سنہا کا سوناکشی کی نئی آنے والی فلم کے بارے میں کہنا تھا کہ "اکیرا" میں سوناکشی کی پرفارمنس بے مثال ہوگی جس پر اداکارہ نے بہت زیادہ توجہ دی ہے جب کہ ان کی بہت تعریف بھی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا فلم میں سوناشکی کی بہترین پر فارمنس پر ان کے دوست احباب اورسوناکشی کے سینئیر بھی ان کی تعریف کررہے ہیں۔

دوسری جانب سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کے دوران حائل ہونے والے تنازعات کے باعث ان کی ماں پونم سنہا بہت زیادہ پریشان ہوجاتی ہیں جب کہ والد شتروگن سنہا ان ساری چیزوں کو با خوبی سمجھتے ہیں کیونکہ وہ بھی ان تمام مراحل سے گزر چکے ہیں اور بالکل بھی پریشان نہیں ہوتے۔

مقبول خبریں