سونم کپور کی نئی دلی کے ارب پتی بزنس مین سے قربتیں بڑھنے لگیں

سونم کپور اپنے نئے دوست آنند آہوجا کے ہمراہ بالی ووڈ کی ہر تقریب میں دیکھی جارہی ہیں


ویب ڈیسک August 31, 2016
سونم کے نئے دوست آنند اہوجا فیشن انڈسٹری کا بڑا نام ہے، فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور آج کل نئی دلی کے بڑے بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ مختلف تقاریب میں نظرآنے لگی ہیں جس کے بعد بی ٹاؤن میں ان کی آنند اہوجا کے ساتھ دوستی کے چرچے ہورہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورجو اپنے بے باک بیانات اوراظہاررائے میں پیچھے نہیں ہٹتی ہیں اوراپنی ذاتی زندگی میں دخل اندازی ذرا بھی پسند نہیں کرتی ہیں۔ اداکارہ آج کل نئی دلی کے ارب پتی بزنس مین آنند اہوجا کے ساتھ اکثر تقاریب میں نظرآرہی ہیں۔ آنند اہوجا کا فیشن انڈسٹری کا بڑا بزنس ہے جب کہ سونم کپور بھی بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک فیشن آئیکون کے نام سے جانی جاتی ہیں، اداکارہ بھی اکثر آنند اہوجا کی مختلف قسم کے ڈیزائن کے کپڑے پہنتی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عمر بتانے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتی

رپورٹ کے مطابق سونم کپوراورآنند ایک ساتھ اداکاراکشے کمارکے گھردعوت میں بھی ساتھ ساتھ گئے تھے جہاں اکشے نے ہالی ووڈ اداکار"ول اسمتھ" کو اپنے گھر مدعو کررکھا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی جانب سے متعدد باراپنی ذاتی زندگی میں دخل نہ دینے کے بیانات سامنے آئیں ہیں جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی سوالات سے اکثرخوفزدہ رہتی ہیں جب کہ وہ ذاتی زندگی کے بارے میں میڈیا کو کچھ بھی بتانا ضروری نہیں سمجھتی ہیں۔

مقبول خبریں