تیزاب سے متاثرہ ماڈل کی پہلی بارریمپ پرواک

شوبز ڈیسک  ہفتہ 10 ستمبر 2016
نیویارک فیشن ویک میں دنیا بھر سے مشہورومعروف ڈیزائنر شرکت کر رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

نیویارک فیشن ویک میں دنیا بھر سے مشہورومعروف ڈیزائنر شرکت کر رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

نیویارک:  نیو یارک میں جاری فیشن ویک میں گزشتہ روز معروف فیشن ڈیزائنرکے تیارکردہ 2017 کے موسمِ گرما اور بہار کے لیے خواتین کے جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے۔

فیشن ویک میں گزشتہ روز معروف فیشن ڈیزائنرکے تیارکردہ 2017 کے موسمِ گرما اور بہار کے لیے خواتین کے جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے، جس میں تیزاب حملے میں متاثرہ بھارتی ماڈل ریشما قریشی اور اداکارہ سنی لیونی نے پہلی بار ریمپ پر واک کی ۔فیشن ویک کے دوران دلکش رنگوں سے سجے جارجیٹ، جالی ،ویلوٹ اور لیدرکے ملبوسات میں ماڈلز جب ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں توحاضرین داد دیے بغیر نہ رہ پائے۔ نیویارک فیشن ویک میں دنیا بھر سے مشہورومعروف ڈیزائنر شرکت کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔