ماضی کی معروف اداکارہ زیبا 71 برس کی ہوگئیں

شوبز ڈیسک  اتوار 11 ستمبر 2016
زیبا کی فنی خدمات کے صلے میں ان کو4 نگار ایوارڈزاورالیاس رشدی گولڈ میڈل ایوارڈ کے علاوہ دیگراعزازات مل چکے ہیں۔ : فوٹو: فائل

زیبا کی فنی خدمات کے صلے میں ان کو4 نگار ایوارڈزاورالیاس رشدی گولڈ میڈل ایوارڈ کے علاوہ دیگراعزازات مل چکے ہیں۔ : فوٹو: فائل

کراچی: پاکستانی فلموں کے سنہری دور کی معروف اداکارہ زیبا نے زندگی کی 71 بہاریں دیکھ لیں۔

10ستمبر 1945 کوبھارتی شہرانبالہ میں جنم لینے والی شاہین المعروف زیبا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1962 میں فلم ’چراغ جلتا رہا‘ سے کیا ، جس میں انھوں نے فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد علی، کمال ایرانی اوردیگر فنکاروں نے پہلی بار کام کیا تھا۔

زیبا نے اپنے فنی کیریئر میں 90 سے زائد فلموں میں کام کیا جس میں اپنے شوہر محمد علی مرحوم کے ہمراہ 50 سے زائد فلموں میں کام کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔اداکارہ زیبا کی فنی خدمات کے صلے میں ان کو 4 نگار ایوارڈ زاور الیاس رشدی گولڈ میڈل ایوارڈ کے علاوہ دیگر اعزازات مل چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔