پریانکا چوپڑا دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل

امریکی جریدے کی فہرست میں پریانکا 11 ملین ڈالر کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔


ویب ڈیسک September 15, 2016
امریکی جریدے کی فہرست میں پریانکا11 ملین ڈالر کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں، فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا رواں سال دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹی وی اداکاراؤں کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئی ہیں۔

امریکی جریدے فوربز نے رواں سال دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹی وی اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق کولمبین اداکارہ صوفیہ ورگارہ 43 ملین ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ اداکارہ کالے کواکو 24 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور مائنڈے کالنگ 15 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹی وی اداکاراؤں کی فہرست میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں اور امریکی سیر یل ''کوانٹیکو'' کے لیے سب سے زیادہ معاوضہ لینے پر ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جب کہ اداکارہ 11 ملین ڈالر کے ساتھ فہرست میں آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی جریدے فوربز کی رواں سال سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فلمی اداکاراؤں کی فہرست میں بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون جگا بنانے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

مقبول خبریں