عمر اکمل کی میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی سے بدتمیزی ڈریسنگ روم سے باہر نکال دیا

لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شعیب ڈار نے پی سی بی کو واقعے کے حوالے سے خط بھی لکھ دیا


ویب ڈیسک October 10, 2016
عمراکمل نے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی کی اور ڈریسنگ روم سے نکال دیا، سیکرٹری لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن: فوٹو : فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمراکمل نے قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ میں اپنے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے ڈریسنگ روم سے باہر نکال دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق تنازعات کا شکارعمر اکمل کا ایک بار پھر ڈسپلن کی خلاف ورزی کا تنازع منظر عام پر آگیا ہے۔ لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شعیب ڈار نے پی سی بی کو اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ کے دوران لاہور وائٹ کے کپتان عمراکمل نے اپنے ساتھی کھلاڑی عبدالوہاب کو ڈریسنگ روم سے نکال دیا جبکہ کپتان نے کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔

سیکرٹری شعیب ڈار کا کہنا ہےکہ عمراکمل نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے کیوں کہ رولز کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کے خلاف کارروائی کا حق صرف منیجر کو ہے۔

مقبول خبریں