بفر زون سیکڑوں وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی،ملزمان500سے زائد وارداتیں کر چکے،خرم وارث.


Staff Reporter December 16, 2012
خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی،ملزمان500سے زائد وارداتیں کر چکے،خرم وارث۔ فوٹو: فائل

تیموریہ پولیس نے اسٹریٹ کرائم سیکڑوں وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، چھینے ہوئے موبائل فون ، نقدی اور میموری کارڈز برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نارتھ ناظم آباد خرم وارث کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان علاقے میں موجود ہیں جس پر انھوں نے تیموریہ پولیس پر مشتمل پارٹی تشکیل دی۔

08

جس نے بفرزون کے علاقے سیکٹر 15-A/1 میں کامیاب چھاپہ مار کر 3 ملزمان عامر قریشی ، ہمایوں اور عظیم کو گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول ، ایک کھلونا پستول ، 20 چھینے ہوئے موبائل فون ، 6 ہزار 700 روپے،100 میموری کارڈز اور 11 خالی پرس برآمد کرلیے ، خرم وارث کے مطابق گرفتار ملزمان 500 سے زائد وارداتیں کر چکے ہیں اور پہلی بار گرفتار ہوئے ہیں ، ملزمان انتہائی شاطر ہیں اور سیکڑوں شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

مقبول خبریں