شاہ فیصل ٹائون ماڈل سڑک کی تعمیر کا آغاز

رکن صوبائی اسمبلی نے ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیرایک ہفتے میں مکمل کرکے اسے ٹریفک کیلیے کھول دیا جائے.


Staff Reporter December 17, 2012
رکن صوبائی اسمبلی نے ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیرایک ہفتے میں مکمل کرکے اسے ٹریفک کیلیے کھول دیا جائے.

رکن صوبائی اسمبلی نشاط قادری نے اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے شاہ فیصل ٹائون یوسی6 میں ماڈل سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی نے ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیرایک ہفتے میں مکمل کرکے اسے ٹریفک کیلیے کھول دیا جائے، سنگ بنیا دکے موقع پر ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط قادری نے خوبصورت فیملی پارک کا تحفہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

مقبول خبریں