پیپلز پارٹی کیخلاف اب گرینڈ الائنس نہیں بن سکتے شرجیل میمن

چند سیاست دان پیسوں کے عوض اپنے ایمان کوبیچ کر آئی جے آئی بنانے کی غلطی نہیں کریں گے


Staff Reporter December 18, 2012
فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مقابلے میں''گرینڈ الائنس '' بنا نے کی جو لوگ باتیں کررہے ہیں۔

وہ اس حقیقت کا اعتراف کر رہے ہیں کہ اکیلے پیپلز پارٹی کا مقابلہ کر نا اُن کے بس کی بات نہیں، پیر کو اپنے دفتر میں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہے ہیں لیکن یہ اتحاد تھوڑے ہی عرصے میں پارہ پارہ ہو گئے، پاکستان قومی اتحاد (پی این اے )اور اسلامی جمہوری اتحاد (آئی جے آئی ) کے بارے میں تاریخ نے سارے حقائق بے نقاب کردیے ہیں اور ان اتحادوں میں شامل لوگ آج اپنے چہر ے چھپاتے پھر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں اور عوام کی قربانیوں کی وجہ سے اب حالات بدل چکے ہیں، اب نہ تو پی این اے اور آئی جے آئی جیسے جعلی اتحاد بن سکتے ہیں اور نہ ہی ایسے اتحادوں سے ماضی کی طرح کام لیا جا سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ سندھ میں بھی ما ضی میں سندھ جمہوری اتحا د (ایس ڈی اے )کے نا م سے آمرانہ قوتوں کے ایجنٹوں نے مل کر اتحاد بنایا تھا اور سندھ کے حقوق کے بڑے ٹھیکیدار ہونے کا دعویٰ کیا تھا ۔

18

اس دفعہ گرینڈالائنس کا خواب عام انتخابات سے پہلے چکنا چور ہوجائے گا کیونکہ ایسے اتحاد بنانے والے خود تاریخ کی ملامت کا شکار ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چا ہیے اور ایسی غلطیاں دوبارہ نہیں کرنی چاہئیں ۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ چند سیاست دان ماضی کی طرح اب پیسوں کے عوض اپنے ایمان اور ضمیر بیچ کر آئی جے آئی بنانے کی غلطی نہیں کریں گے ۔

مقبول خبریں