رحمن ملک اورامریکی سفیرکی ملاقاتتعاون پرتبادلہ خیال

ہم نے دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں‘ عالمی برادری تعاون کرے، وزیرداخلہ


INP December 19, 2012
ہم نے دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں‘ عالمی برادری تعاون کرے، وزیرداخلہ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں جبکہ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیوں کا اعتراف ہے اور امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمنگل کو وزیر داخلہ رحمٰن ملک اور امریکی سفیر کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

07

ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا نیز پاک امریکا تعلقات میں بہتری اور دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا مستقبل میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون اور ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔ رچرڈ اولسن نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کسی بھی ملک سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور امریکا اس کا معترف ہے۔

مقبول خبریں