الطاف حسین اور ڈاکٹر طاہر القادری کاملک سے فرسودہ نظام کی تبدیلی پراتفاق

ویب ڈیسک  جمعـء 21 دسمبر 2012
طاہرالقادری کی فرسودہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد میں  ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے،الطاف حسین،فوٹو: فائل

طاہرالقادری کی فرسودہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد میں ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے،الطاف حسین،فوٹو: فائل

لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ملک سےفرسودہ نظام کی تبدیلی اورکرپشن کے خاتمے کے لئے تعاون جاری رکھنےپر اتفاق کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ہم ملک میں خلافت راشدہ جیساانصاف کانظام قائم کرناچاہتے ہیں جس میں کوئی قانون سے بالاترنہ ہو۔

الطاف حسین نے کہا کہ اگر طاہرالقادری فرسودہ نظام کے خاتمے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں توہم ان کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں نظام کی تبدیلی کے لئے ہم دونوں کے خیالات یکساں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔