سوناکشی نئی فلم میں رنبیر کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

سوناکشی کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہیں کیونکہ ان کو ابتدا میں ہی بہت اچھی فلمیں ملی ہیں۔ فوٹو: فائل

سوناکشی کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہیں کیونکہ ان کو ابتدا میں ہی بہت اچھی فلمیں ملی ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ گرل سوناکشی سنہانے کہا ہے کہ نئی فلم میں  اب رنبیر کپور کے ساتھ بھی جلوہ گر ہورہی ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ اکشے اور سلمان کے ساتھ کام کرکے بھی بہت اچھا لگا۔  انھوں نے کہا کہ اچھی فلم کی آفرز آرہی ہیں اور میں بھی روٹین سے ہٹ کر کردار نبھانے کی خواہاں ہوں ۔

4

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ ادکارہ سوناکشی سنہا کی کامیابیوں کا سفر کامیابی سے جاری ہے اور اب وہ چاکلیٹی بوائے رنبیر کپور کے ساتھ بھی جلوہ گر ہورہی ہیں اس بات کا انکشاف انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سوناکشی کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہیں کیونکہ ان کو ابتدا میں ہی بہت اچھی فلمیں ملی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔