سندھ میں پلی بارگین کرنے والے ملازمین برطرف کرنے کا حکم

غلام نبی یوسفزئی  بدھ 7 دسمبر 2016
حکومت سندھ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے بحال کیے گئے تمام ملازمین کو برطرف کرنے کا کہا۔ فوٹو؛ فائل

حکومت سندھ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے بحال کیے گئے تمام ملازمین کو برطرف کرنے کا کہا۔ فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کرپشن کے ملزمان کی طرف سے رقم کی رضاکارانہ واپسی کے بعد انہیں بری کرنے کے چیئرمین نیب کے اختیار کے بارے میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران حکومت سندھ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے بحال کیے گئے تمام ملازمین کو برطرف کرنے کا کہا ہے۔

چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں بینچ نے منگل کو مقدمے کی سماعت کی۔ حکومت سندھ نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا ہے کہ 14 محکموں کے 460 ملازمین کیخلاف کرپشن کے مقدمات درج ہوئے تھے، ان ملازمین کی طرف سے رقم کی رضاکارانہ واپسی کے بعد بحال کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔