بنگلہ دیش پریمیئر لیگ دوسرے ایڈیشن پر غیریقینی کے بادل گہرے

انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت پر تحفظات کا اظہار کردیا۔


Sports Desk December 23, 2012
سری لنکا کے لسیتھ مالنگا ایونٹ کیلیے اپنی عدم دستیابی کا عندیہ دے چکے ہیں ۔ فوٹو : فائل

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن پر غیریقینی کے بادل گہرے ہونے لگے، انگلینڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی بی پی ایل میں شرکت کے حوالے سے تحفظات ظاہر کردیے ۔

پاکستانی پلیئرز کی شرکت پہلے ہی بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان سے مشروط ہے، سری لنکا کے لسیتھ مالنگا ایونٹ کیلیے اپنی عدم دستیابی کا عندیہ دے چکے اور اب انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی بھی شرکت کا امکان دکھائی نہیں دے رہا، وہاں کی پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو اینگس پورٹر کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے حوالے سے ہمارے تحفظات برقرار ہیں،مجھے گذشتہ برس کے مقابلے میں اس بار بہتر انداز میں انعقاد کے کوئی امکانات دکھائی نہیں دے رہے، ادائیگیوں کا نیا طریقہ کار تو پہلے سے بھی زیادہ خراب ہے۔

اس وقت ہمارے کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف اور ان کو بنگلہ دیش جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر ینگے۔ فیکا کے چیف ایگزیکٹیو ٹم مے نے بھی نئے پلیئر ایگریمنٹ کو مسترد کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ جب تک ان شرائط میں بہتری نہیں آجاتی وہ ایونٹ سے دور ہی رہیں۔ انھوں نے کہا کہ نئے اسٹریکچر کے تحت کھلاڑیوں کو 25 فیصد معاوضہ بنگلہ دیش پہنچنے، 25 فیصد ایونٹ کے آخری میچ سے قبل اور باقی 50 فیصد 6 ماہ بعد دیا جائیگا، اس سے کئی مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ظاہرہو رہا ہے ۔

مقبول خبریں