نظام کی تبدیلی کے لئے غیر مشروط تعاون جاری رکھیں گے الطاف حسین

الطاف حسین نے کامیاب اجتماع پر ڈاکٹر طاہر القادری کو مبارکباد دی۔


ویب ڈیسک December 23, 2012
الطاف حسین نے کہا کہ وہ اور ان کی جماعت ملک میں نظام کی تبدیلی کے لئے غیر مشروط تعاون جاری رکھیں گے۔ فوٹو : فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مثبت پروگرام دیا ہے اور ان کی باتوں سے پوری قوم اتفاق کرتی ہے۔

لندن سے جاری ایک اعلامیے میں الطاف حسین نے لاہور میں کامیاب اور تاریخی جلسہ کرنے پر ڈاکٹر طاہر القادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اور ان کی جماعت ملک میں نظام کی تبدیلی کے لئے غیر مشروط تعاون جاری رکھیں گے۔


اس سے قبل بھی دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک رابطے میں ملک سے فرسودہ نظام کی تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

مقبول خبریں