گوجرانوالہ میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک 2 کی حالت تشویشناک

صابن فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور فیکٹری میں بیٹھ کر شراب پی رہے تھے


ویب ڈیسک January 02, 2017
چاروں کی موت سانس رکنے اور دل کی دھڑکن بند ہونے کے باعث ہوئی، پولیس۔ فوٹو: فائل

تھانہ صدر کے علاقے تھیڑی سائنسی میں ز ہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک جب کہ 2 کی حالت تشویشناک ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ صدر کی حدود تھیڑی سائنسی میں زہریلی شراب پینے سے 4 افرد ہلاک اور 2 کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اوٹاہ کے قریب صابن کی فیکٹری میں کام کرنے والے 6 ملازمین نے فیکٹری میں بیٹھ کر شراب پی تھی جس کے باعث ان میں سے 4 افراد کی موت واقع ہو گئی، چاروں کی موت سانس رکنے اور دل کی دھڑکن بند ہونے سے واقع ہوئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے 41 افراد ہلاک

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر والوں نے چاروں افراد کو دفنا دیا ہے جب کہ محمد ریاض اور شہباز کی خالت تشویشناک ہے، واقعہ کی معلومات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مقبول خبریں