آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ضرب قلم کی ضرورت ہے وزیراعظم

شعر و ادب کے چشمے خشک ہوجائیں تو فتنے جنم لیتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک January 05, 2017
امن کے فروغ کے لئے اہل علم و دانش کا کلیدی کردار ہےعلم و ادب کا زوال قوموں کے زوال کا باعث بنتا ہے، نوازشریف : فوٹو : فائل

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی نے پاکستان کو مشکلات سے دوچار کیا اب آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ضرب قلم کی ضرورت ہے۔

خضدار میں سی پیک منصوبے سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے کارناموں کے پیچھے علم اور اہل علم کا نام ہے، اہل دانش خواب دیتے ہیں ان کی تعمیر کا جذبہ بھی، اس کی واضح مثال پاکستان ہے جس کا خواب اقبال نے دیکھا اور قائد اعظم نے اسے تعبیر دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور شناخت ہے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علم و ادب کا زوال قوموں کے زوال کا باعث بنتا ہے شعر و ادب کے چشمے خشک ہوجائیں تو فتنے جنم لیتے ہیں امن کے فروغ کے لئے اہل علم و دانش کا کلیدی کردار ہے دہشت گردی نے وطن عزیز کو مشکلات سے دوچار کیا جس کے سدباب کے لئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا لیکن اب پاکستان کو امن و سکون کا گہوارہ بنانے کے لئے ضرب عضب کے ساتھ ضرب قلم کی ضرورت ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والے محروم فنکاروں تک ہمیں خود پہنچنا ہوگا اور ان کی مدد کرنا ہوگی فنکاروں کی بہبود کے لئے پہلے بھی بہت سے اعلانات کرچکا ہوں اور قومی تاریخ و ادبی ورثے کے لئے مزید 50 کروڑ روپے دینے کو تیار ہوں فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے۔

مقبول خبریں