پریمیئر فٹبال پی ایم سی ایتھلیٹکو کو5 گول سے شکست

کے پی ٹی نے پی ایم سی ایتھلیٹکو ایف سی فیصل آباد اور حبیب بینک نے ووہیب ایف سی لاہور کو زیر کیا۔


Sports Desk December 29, 2012
ووہیب ایف سی کے سمیع نے میچ کے 28 ویں منٹ میں گیند غلطی سے اپنے ہی گول پوسٹ میں پھینک دی۔ فوٹو: فائل

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ نے پی ایم سی ایتھلیٹکو ایف سی فیصل آباد کو5-0 سے شکست دے دی۔

کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسٹرائیکرز سرمد، ظفر مجید، محمد، مڈ فیلڈرز جنید قادر او ر نوید احمد نے گول کیے، بہترین اسکورر سرمد اور بیسٹ کھلاڑی کے پی ٹی کے محمد وسیم قرارپائے۔ حبیب بینک نے ووہیب ایف سی لاہور کو پیپلز فٹبال اسٹیڈیم کراچی میں صفر کے مقابلے میں 6گول سے زیر کیا۔

اسٹرائیکر محمد یعقوب نے 2گول25 اور 30 ویں منٹ میں کیے،اسٹرائیکرزذاکر لاشاری، مبشراور عاطف نے بالترتیب 24، 59اور 72 ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھائی، ووہیب ایف سی کے سمیع نے میچ کے 28 ویں منٹ میں گیند غلطی سے اپنے ہی گول پوسٹ میں پھینک دی۔ ووہیب ایف سی کے سمیع اور ایچ بی ایل کے ڈیفینڈر عادل کو میچ کے بالترتیب پانچویں اور 13ویں منٹ میں یلو کارڈز کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے بہترین اسکورر محمد یعقوب اور بیسٹ کھلاڑی عاطف قرار پائے۔ ہفتے کو کے ای ایس سی اور پی آئی اے کے درمیان میچ کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

مقبول خبریں