پاکستان ٹیم منگل کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی

ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کو جوائن کرنے والے پلیئرز نے بھی سیشن میں شرکت کی


Sports Desk January 09, 2017
ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کو جوائن کرنے والے پلیئرز نے بھی سیشن میں شرکت کی۔ فوٹو : فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل منگل کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ایلن بارڈر فیلڈ میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔

آسٹریلیا الیون زیادہ تر نوجوان پلیئرز پر مشتمل ہے، ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد قومی ٹیم نے نئے عزم کے ساتھ برسبین میں پریکٹس شروع کر دی ہے، ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کو جوائن کرنے والے پلیئرز نے بھی سیشن میں شرکت کی، کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ ٹیم نے جسمانی فٹنس کے لیے بھرپور مشقیں کیں جس کے بعد فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ سیشن ہوئے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد کھلاڑی نئے فارمیٹ میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کیلئے پراعتماد ہیں۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جمعے کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔

مقبول خبریں