سونم کپور یش راج کی کامیڈی فلم میں کاسٹ

فلم میں نامور اداکار رشی کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔


Net News December 30, 2012
سونم کپور کے مد مقابل آیوشمان کھراناہ کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اسٹارآیوش مان کھرانہ اور سونم کپور کو یش راج کی اگلی فلم میں کاسٹ کر لیا گیا۔

بالی وڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور کو بالآخر یش راج بیز کی فلم میں کام کرنے کا موقع مل ہی گیا۔ انھیں وکی ڈونر اسٹار آیوش مان کھرانہ کے ساتھ یش راج کی رومینٹک، کامیڈی فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔ فلم میں ان دو بہترین اداکاروں کے ساتھ نامور اداکار رشی کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم کا اسکرپٹ حبیب فیصل نے لکھا ہے جب کہ اسے نوپر آستھانہ ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ آیندہ برس فروری 2013 میں شروع ہو گی۔

مقبول خبریں