افغانستان میں امریکی فوجی افسر نے اسلام قبول کر لیا

اے پی پی  منگل 1 جنوری 2013
امریکی فوجی افسر نے کہا ہے کہ اس نے حالیہ ہفتوں میں اسلام کا گہرا مطالعہ کیا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

امریکی فوجی افسر نے کہا ہے کہ اس نے حالیہ ہفتوں میں اسلام کا گہرا مطالعہ کیا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

کابل: افغانستان میں ایک امریکی فوجی افسر نے دین اسلام قبول کرلیا۔

امریکی فوجی افسر جیمزگرانٹ نے باقاعدہ طور پر صوبے کنڑ میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام محمد آصف رکھا ہے۔ افغانیوں نے امریکی فوجی افسر کے اسلام قبول کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی فوجی افسر نے کہا ہے کہ اس نے حالیہ ہفتوں میں اسلام کا گہرا مطالعہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔