وہاب ریاض کے والد انتقال کرگئے

پیسربھی پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر مداحوں سے والد کی علالت کی اطلاع کے ساتھ ان کی صحت یابی کیلئے اپیل کر رہے تھے


ویب ڈیسک January 31, 2017
پیسربھی پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر مداحوں سے والد کی علالت کی اطلاع کے ساتھ ان کی صحت یابی کیلئے اپیل کر رہے تھے: فوٹو: فائل

QUETTA: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے والد انتقال کر گئے.

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے والد انتقال کر گئے، سکندر ریاض کسانہ کو کچھ روز قبل بلڈ پریشر مسائل کی وجہ سے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پیسر بھی کچھ دنوں سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں سے والد کی علالت کی اطلاع کے ساتھ ان کی صحت یابی کیلئے اپیل کر رہے تھے لیکن آج وہ انتقال کر گئے۔

وقار یونس، اسد شفیق، اظہر محمود، سہیل تنویر، کامران اکمل، عمر گل، اظہر علی اور دیگر نے وہاب ریاض اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

مقبول خبریں