خسرہ کی وباصوبائی مشیرحلیم عادل شیخ نے نوٹس لے لیا

کمشنر ریلیف کوفوری اقدامات کی ہدایات،وبا سے متاثرہ بچوں کی تفصیلات طلب۔


Staff Reporter January 05, 2013
کمشنر ریلیف کوفوری اقدامات کی ہدایات،وبا سے متاثرہ بچوں کی تفصیلات طلب۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ریلیف حلیم عادل شیخ نے اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں خسرہ کی وبا پھیلنے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی ریلیف کمشنر اور ضلعی کمشنر ریلیف کواس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

صوبائی ریلیف کمشنر و دیگر متعلقہ افسران کو بھیجے گئے خط میں انھوں نے ہر ضلع میں خسرہ سے جاں بحق ہونے والے بچوں اور اس وباسے متاثرہ بچوں کی تفصیلات ، تعداد اور دیگر ضروری معلومات ایک ہفتے کے اندر فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ افسران اپنے اپنے علاقوں کا سروے کریں اور اس وبا کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں جبکہ اس وبا سے نمٹنے کیلیے ادویات ودیگر ضروری اشیا کے بارے میں صوبائی مشیرکوآگاہ کیا جائے تاکہ فوری طورپر ادویات فراہم کی جائیں۔

02

خط میں انھوں نے مزید کہا کہ گذشتہ عرصے میںبارش سے متاثرہ افراد کے لیے قائم کیے گئے کیمپوں پر خصوصی توجہ دی جائے، وہ سب سے زیادہ توجہ کے طالب ہیں، انھوں نے کہا کہ بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور اگر یہ محفوظ نہ رہے تو کچھ بھی محفوظ نہیں رہے سکے گا، اس لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔

مقبول خبریں