بلوچستان کی محرومیوں کے ازالے کیلیے اتفاق رائے سے پالیسی بنانا ہوگی، شہباز شریف

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 5 جنوری 2013
امپورٹڈ عناصر ناٹک رچا رہے ہیں، الیکشن کے التواسے ناقابل تلافی نقصان ہوگا، وزیراعلیٰ،جعفر اقبال کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ فوٹو: فائل

امپورٹڈ عناصر ناٹک رچا رہے ہیں، الیکشن کے التواسے ناقابل تلافی نقصان ہوگا، وزیراعلیٰ،جعفر اقبال کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ پورے پاکستان کیلیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، صوبے کی محرومیوں کے ازالے کیلئے قومی اتفاق رائے سے پالیسی بنانا ہوگی۔

بلوچستان کے مسائل کاحل جمہوریت میں پنہاں ہے۔وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ، سیاستدانوں، دانشوروں اور صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ شہباز شریف نے سالڈویسٹ مینجمنٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے بعد پنجاب کے 5 بڑے اضلاع میں صفائی کاجدید نظام متعارف کرایاجائیگا۔

09

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری جعفر اقبال کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ اگر عام انتخابات کو التواء میں ڈالا گیا تو ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا، امپورٹڈ عناصر درآمد شدہ ایجنڈے کے تحت ناٹک رچا رہے ہیں۔ آئی این پی کے مطابق وزیراعلیٰ  نے  متحدہ عرب امارات کے وزیر تعلیم شیخ نیہان مبارک النیہان سے ملاقات کی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔