پاک بھارت سیریز ؛ شاندار کارکردگی پر صدر کا کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 جنوری 2013
صدارتی ترجمان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے بازوں اور بولروں کو 5 ، 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، فوٹو : فائل

صدارتی ترجمان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے بازوں اور بولروں کو 5 ، 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، فوٹو : فائل

اسلام آ باد: پاک بھارت سیریز میں شاندار کارکردگی پر صدر آصف زرداری  نے قومی کرکٹ ٹیم کے  کھلاڑیوں کے لئے ایوارڈز کا اعلان کیا ہے ۔

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابرکے مطابق صدر آصف زردار کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا ، صدارتی ترجمان کا کہنا ہے  قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے بازوں اور بولروں کو 5 ، 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

واضح رہے  کہ پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 85 رنز سے شکست دے کر 3  میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔