وریندرسہواگ نے ٹوئٹر پر کوہلی کے ریٹائر ہونے کا شوشہ چھوڑدیا 

اسپورٹس ڈیسک  پير 6 مارچ 2017
سہواگ کے ٹویٹ نے شائقین کو چونکا کر رکھ دیا مگر پوری ٹویٹ پڑھنے کے بعد وہ ہنسے بغیر نہ رہ سکے ۔ فوٹو فائل

سہواگ کے ٹویٹ نے شائقین کو چونکا کر رکھ دیا مگر پوری ٹویٹ پڑھنے کے بعد وہ ہنسے بغیر نہ رہ سکے ۔ فوٹو فائل

نئی دہلی: بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے ٹویٹر پر ویرات کے ریٹائر ہونے کی اطلاع دے کر شائقین کو چونکا دیا۔

وریندر سہواگ اپنی اوٹ پٹانگ ٹویٹس کی وجہ سے بھارتی شائقین میں کافی مقبول ہیں، وہ ہر چیز میں کوئی نہ کوئی مزاح کا پہلو پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران انہوں نے ایک ٹویٹ میں ویرات کے ریٹائر ہونے کی اطلاع دے کر ایک بار تو شائقین کو چونکا کر رکھ دیا مگر پوری ٹویٹ پڑھنے کے بعد وہ ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ویرات کوہلی کی حوصلہ افزائی کیلیے گنگولی میدان میں آگئے

سہواگ نے ٹویٹ کیا کہ ’’ ویرات کل ریٹائر ہورہے ہیں، پرانے جہاز مرتے نہیں ان کی اسپرٹ زندہ رہتی ہے‘‘ ساتھ میں انہوں نے وضاحت کے لیے ’آئی این ایس ویرات کا حوالہ دیا جوکہ بھارت کا ایک ایئرکرافٹ بردار بحری جہاز تھا جس کو 30 سال کی خدمات کے بعد بحریہ نے فارغ کردیا ہے۔ سہواگ کے ٹویٹ پر شائقین کی بڑی تعداد نے کہا کہ وہ پہلا فقرہ پڑھ کر حیران ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔