فیروزوالا میں والدہ نے بیٹی پر تشدد کرنیوالی ٹیچر کی درگت بنادی

ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اویس مجید نے واقعے کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک March 15, 2017
ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اویس مجید نے واقعے کا نوٹس لیکر انکوائری کا حکم دے دیا ۔ اسکرین گریب :ایکسپریس نیوز

فیروزوالا میں طالبہ پر تشدد کرنے والی استانی کی اس کی والدہ نے درگت بنادی۔

فیروزوالا کے نجی اسکول کی خاتون ٹیچر نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ بے ہوش ہوگئی، واقعے کے بعد متاثرہ طالبہ کی والدہ اسکول پہنچ گئی اور تمام ٹیچرز کی موجودگی میں استانی کی درگت بنائی۔ غصے میں بپھری خاتون اس قدر طیش میں تھی کہ کلاس کے بینچوں پر بھی اپنا غصہ نکالتی رہی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :چترال میں اسکول ٹیچر کا بچوں پر بہیمانہ تشدد

طالبہ کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ استانی نے مفت ملنے والی کتابوں کے پیسے مانگے جو بچی نے ادانہ کیے جس پر اس نے چھڑیوں سے اس کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ بے ہوش ہوگئی تھی۔

دوسری جانب ایکسپریس نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اویس مجید نے واقعے کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

مقبول خبریں