نیل پالش لگائیں بھی اور کھائیں بھی

اٹلی کی کمپنی نے ایسی نیل پالش تیار کی ہے جسے خواتین کھا بھی سکتی ہیں


ویب ڈیسک April 05, 2017
اٹلی کی کمپنی نے ایسی نیل پالش تیار کی ہے جسے خواتین کھا بھی سکتی ہیں، فوٹو؛ فائل

جو خواتین اپنے ناخن چبانے کی بری عادت سے پریشان ہیں اور یہ عادت نہیں چھوٹ رہی تو اب وہ قابلِ نوش نیل پالش لگا کر فارغ وقت میں نیل پالش کھا سکتی ہیں۔

اسے ''پروسیکو پالش'' کا نام دیا گیا ہے جسے دنیا کی پہلی ایسی نیل پالش قرار دیا گیا ہے جو کھائی جاسکتی ہے۔ گزشتہ ماہ برطانوی کمپنی نے اس نیل پالش کو ماؤں کے عالمی دن پر پیش کیا۔ نیل پالشیہ اٹلی کی ایک مشہور سفید شراب پروسیکو سے تیار کی گئی ہے اور اس کا ذائقہ اور خوشبو بھی ہوبہو پروسیکو جیسی ہے۔ خواتین بوریت کے وقت سنہری نیل پالش چاٹ کر پروسیکو کا ذائقہ اور خوشبو محسوس کرسکتی ہیں۔



کمپنی کے مطابق نیل پالش اصل پروسیکو شراب سے بنی ہے اور خواتین اسے حقیقی شے سمجھ کر کھا سکتی ہیں۔ اس میں سنہری چمک کا اضافہ کیا گیا ہے جو ناخنوں پر بھلی لگتی ہے جب کہ اسے چاٹنے سے نشہ بھی نہیں ہوتا۔



کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ یہ نیل پالش خشک ہونے کے باوجود بھی آگ پکڑ سکتی ہے اور اسے شعلوں سے دور رکھنا ضروری ہے۔ اسی طرح نیل پالش کو پانی میں گھول کر نہیں پیا جاسکتا ۔

https://www.youtube.com/watch?v=BHwuMwjNkew

مقبول خبریں