چیمپئنزٹرافی کے دوران مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونگے

ٹیسٹ اورون ڈے کرکٹ کےسب سےکامیاب بولرمرلی دھرن کوانگلینڈ میں چیمپئنزٹرافی کےدوران اعزازسےنوازاجائےگا


Sports Desk April 19, 2017
ٹیسٹ اورون ڈے کرکٹ کےسب سےکامیاب بولرمرلی دھرن کوانگلینڈ میں چیمپئنزٹرافی کےدوران اعزازسےنوازاجائےگا ۔ فوٹو : فائل

مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے پہلے سری لنکن بنیں گے۔

ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کے سب سے کامیاب بولر کو انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران اعزاز سے نوازا جائے گا، سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ سابق اسپنر کیلیے ہال آف فیم میں شمولیت ملک کیلیے بڑے فخر کی بات ہے، انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں کامیابیوں کے انبار لگاتے ہوئے خود کو اس اعزاز کا مستحق ثابت کیا۔

مقبول خبریں