پاراچنارمیں فورسزکی کارروائیمتعدد دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کارروائی سے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ، پولیٹیکل انتظامیہ


ویب ڈیسک May 01, 2017
پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے فائرنگ کرکے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردئے گئے، پولیٹیکل انتظامیہ: فوٹو : فائل

کرم ایجنسی کے علاقے یختہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ کے دوران ایک اہلکار شہید جب کہ متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق وسطی کرم کے علاقے یختہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: افغانستان سے پاراچنار میں 4 مارٹر گولے فائر

جھڑپ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹر کارروائی میں حصہ لینے علاقے میں پہنچ گئے اور فائرنگ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، کارروائی میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پارا چنار کے مرکزی بازار میں دھماکے سے 24 افراد جاں بحق

مقبول خبریں