مشال قتل کیس روپوش آفس اسسٹنٹ علی خان بھی گرفتار

ملزم علی خان کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔


Numainda Express May 05, 2017
ملزم علی خان کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ فوٹو : فائل

مشال قتل کیس میں روپوش ملزم اور یونیورسٹی کے آفس اسسٹنٹ علی خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

روپوش ملزم اور یونیورسٹی کے آفس اسسٹنٹ علی خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم اسے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

علاوہ ازیں کیس میں گرفتار ملزموں کی تعداد 48 ہوگئی جبکہ مقامی کونسلر عارف مردانوی تاحال روپوش ہے۔ واضح رہے کہ واقعے کو22 دن گزرنے کے باوجود یونیورسٹی میں تدریسی عمل شروع نہ ہوسکا۔

مقبول خبریں