چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق ہو گیا

بینکنگ کے شعبے سے گوشت کی تجارت تک معاملات شامل، امریکی مائع گیس چین کو برآمد کی جائے گی


May 13, 2017
بینکنگ کے شعبے سے گوشت کی تجارت تک معاملات شامل، امریکی مائع گیس چین کو برآمد کی جائے گی فوٹو: فائل

لاہور: امریکی محکمہ تجارت نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان دور رس تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس میں بینکنگ کے شعبے سے گوشت کی تجارت تک معاملات شامل ہیں۔

امریکا کے وزیر تجارت ولبر راس نے کہا کہ یہ امریکا اور چین کے تجارتی تعلقات کی تاریخ میں حاصل ہونے والی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان فلوریڈا میں واقع ٹرمپ کی نجی رہاش گاہ پر طے پانے والے سمجھوتے کے بعد یہ پیش رفت ہوئی ہے۔ راس نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ تکنیکی بات چیت کے ایک اور دور کے بعد چین نے امریکا سے گوشت برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ تجارت کے مطابق سمجھوتہ کے تحت امریکی مائع گیس چین کو برآمد کی جائے گی اور چینی کمپنیاں کسی بھی وقت مائع گیس کے امریکی برآمد کندگان کے ساتھ سمجھوتہ کر سکتی ہیں جن میں طویل المدتی سمجھوتے بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں